آئی ایم ایف شرط ، بڑے زمینداروں پر ٹیکس لگے گا :زرداری

آئی ایم ایف شرط ، بڑے زمینداروں پر ٹیکس لگے گا :زرداری

لاہور (سپیشل رپورٹر، سیاسی رپورٹر سے )صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بڑے زمینداروں پر ٹیکس لگے گا یہ آئی ایم ایف کی شرط ہے ۔

پاکستان کی بہتری اور ترقی کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر آنا ہوگا پاکستان سب کا سانجھا ہے ہمارے کچھ دوستوں کو ایگریکلچر پالیسی سمجھنے کی ضرورت ہے اس پر ٹیکس آئی ایم ایف کے دباؤ پر لگ رہا ہے ،میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتا ہوں مگر کسی کی عزت نفس مجروح نہیں ہونی چاہیے ۔صدرنے الحمرا ہال میں میں وارث میر کی برسی کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ہمیشہ کردار کشی کی گئی جس کا مقابلہ کیا،انہوں نے کہا میں ٹی وی نہیں دیکھتا ہوں ،ٹی وی میں میری غیبت ہوتی ہے جسے اپنے لیے ثواب سمجھتا ہوں،جتنی تنقید مجھ پر ہوئی کسی اور پر نہیں ہوئی،ہمارا ایمان ہے جانا اس دن ہے جب مولا نے لے جانا ہے ۔آصف زرداری نے کا کہنا تھا امریکا میں 200 سال پرانی جمہوریت ہے مگر وہاں بھی گروپنگ موجود ہے ، ٹی وی نہیں دیکھتا، سارے چینلز مالکان میرے دوست ہیں ، آج سوشل میڈیا کا دور ہے۔

ہر بات دنیا کے سامنے رکھ سکتے ہیں،سوشل میڈیا میں بھی گروپنگ نظر آتی ہے ،میں آزادی صحافت کے ساتھ ہوں مگر سیلف آزادی کے ساتھ نہیں، مجھ پر جتنی تنقید ہوتی ہے میرے خیال میں کسی اور شخص پر نہیں ہوئی، زرعی ترقی سے ہی ملک ترقی کرسکتا ہے ،میں نے دوستوں کو سمجھایا کہ ٹیکس نہ لگائیں مگر وہ نہیں مانے ،انہوں نے کہا کہ بھارت میں الیکشن ہوئے آپ نے مودی میڈیا سنا ہو گا،مودی میڈیا گروپ ان کے سپورٹرز اور سہولت کاروں نے بنایا ،مودی میڈیا اپنی سوچ لوگوں تک پہنچا کر فیصلے اپنے حق میں کراتے ہیں،مودی کے کھرب پتی دوستوں نے مودی میڈیا بنا دیا۔ صدر زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی گلبرگ میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت کی رہائش گاہ پر گئے اور ان سے ملاقات کی۔ صدر اور وزیر داخلہ نے شجاعت کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں ملکی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر نے کہا کہ پاکستان کی بہتری اور ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر آنا ہو گا۔ پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں