اراضی کے تنازع پر ایک بھائی قتل، دو شدید زخمی

اراضی کے تنازع پر ایک  بھائی قتل، دو شدید زخمی

کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)اراضی کے تنازع پر ایک بھائی قتل، دو شدید زخمی جبکہ لین دین پر رشتہ دار مار ڈالا ۔

نواحی علاقہ چاہ کندیاں والا ویرم ہٹھاڑ کے رہائشی بھائی شکیل ،محبوب اوربابر گھر کے باہر بیٹھے تھے کہ مخالفین اشرف، شوکت اصغر ودیگرنے اچانک فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔شکیل زخموں کی تاب نہ لاکر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ محبوب اور بابرکو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔فریقین میں زرعی اراضی تنازعات کے کیس عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔تھہ شیخم کے نواحی گاؤں کاندو کھارا میں مونجی کے لین دین پر دو فریقین جو آپس میں رشتہ دار ہیں، لڑائی جھگڑا ہوگیا ،فائرنگ سے رمضان جاں بحق جبکہ نصرت بی بی شدید زخمی ہوگئی، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی شروع کردی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں