رفیق آباد میں گھرسے 50سالہ شخص کی لاش برآمد

رفیق آباد میں گھرسے  50سالہ شخص کی لاش برآمد

نارنگ منڈی(نامہ نگار)رفیق آباد میں گھرسے 50 سالہ شخص کی خون آلود لاش برآمدہوئی، قریب سے پستول بھی پڑا ہوا ملاہے ، بتایاگیاہے کہ رفیق آباد کا رہائشی ندیم بٹر کرایہ کے مکان میں اکیلا رہتاتھا ،لاش کی بومحسوس ہونے پر اہل محلہ نے معلوم کیاتو بیڈروم کے واش روم سے خون میں لت پت لاش مل گئی۔

 قریب پستول بھی پڑا ہواتھا ،جس پر مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی، بتایاگیاہے کہ ندیم بٹر اہلخانہ سے علیحدہ کرایہ کے مکان میں رہتاتھا،لاش کی صورتحال سے معلوم ہوتاہے کہ دوتین روز قبل موت ہوئی ہے ، قتل ہے یا خودکشی؟ یہ کہناقبل از وقت ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں