عدت :عورت کی گواہی ہی معتبر اور حتمی مانی جائیگی:مفتی سعید

عدت :عورت کی گواہی ہی معتبر  اور حتمی مانی جائیگی:مفتی سعید

لاہور(دنیا نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح خواں مفتی سعید نے کہا ہے کہ عدت کے معاملہ میں عورت کی گواہی ہی معتبر اور حتمی مانی جائے گی۔

عدت کیس کے حوالے سے دنیا نیوز کے پروگرام آن دی فرنٹ میں گفتگو کرتے مفتی سعید کا کہنا تھا کہ جب بشریٰ بی بی کے گھر پہنچا تو مجھے بتایا گیا نکاح ہونا ہے ، پہلے نکاح کے لیے میرے علم میں لایا گیا تھا کہ ساری شرائط پوری ہیں، پھر اسکے بعد دوسرا نکاح فروری میں پڑھوایا تھا، 18 فروری کو مجھے کہا گیا پہلا نکاح ٹھیک نہیں ہوا، دوسرے بارے وہ سچے تھے یا نہیں وہ جانیں۔مفتی سعید نے کہا جب خاتون کہتی ہے تو اس کی بات کا اعتبار کرنا چاہئے ، عدت کے معاملے میں عورت کا بیان سب سے اہم ہوتا ہے ، اسکی گواہی ہی معتبر اور حتمی مانی جائیگی۔ میں نے دوبارہ نکاح پڑھانے میں شریعت کی خلاف ورزی نہیں کی، اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کی۔ بانی پی ٹی آئی نے دوسرا نکاح پڑھانے کی وجہ نہیں بتائی، ہماری رائے کتاب و سنت کے تابع ہوتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں