کوئٹہ، مغربی بائی پاس پر بم دھماکا،ایک اہلکار شہید ،دوسرازخمی

کوئٹہ، مغربی بائی پاس پر بم دھماکا،ایک اہلکار شہید ،دوسرازخمی

کوئٹہ (کرائم رپورٹر)مغربی بائی پاس پر بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید ،دوسرا زخمی ہو گیا ۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر واقع علاقے اختر آباد کے قریب سردار کاریز کے مقام پرنامعلوم افراد نے سڑک کنارے دیسی ساختہ بم نصب کررکھا تھا، ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا کیا گیا جس کی زد میں دو گاڑیاں آگئیں،سپاہی عدنان موقع پر شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا،دیگر افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے ،دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔ لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں