شہریوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری،4بھائیوں کو اٹھانا افسوسناک :پشاورہائیکورٹ

شہریوں کی حفاظت ریاست  کی ذمہ داری،4بھائیوں کو اٹھانا  افسوسناک :پشاورہائیکورٹ

پشاور(آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے حیات آباد سے چار بھائیوں کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پرایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کو طلب کرلیا۔۔۔

 جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیئے کہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے حیات آباد سے چار افراد کو اٹھانا افسوسناک ہے ،وکیل نادر شاہ نے کہاچار بھائیوں کو گھر سے اٹھایا گیا،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا وہ خفیہ ایجنسیوں اور اداروں کے پاس نہیں،وقفہ کے بعدسماعت کے دوران جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیئے اب تک لاپتہ افراد کے معاملے پر اجلاس تک نہیں منعقد ہوا ہے یہ افراد کہا ں گئے زمین کھا گئی یا آسمان؟،ایڈووکیٹ جنرل نے کہا تمام اداروں کی رپورٹ کے مطابق ان کی حراست میں نہیں، جسٹس شکیل احمد نے کہا یہ ایک کیس تو نہیں ہے ، لاپتہ افراد کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ،ایڈیشل آئی جی سپیشل برانچ نے کہا جے آئی ٹی کے تین اجلاسوں کا انعقاد کیا ہے لیکن متاثرہ افراد کے خاندان والے نہیں آئے یہ تعاون نہیں کررہے ،عدالت نے کہا 14 دن کا وقت دیتے ہیں متاثرہ خاندان کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں اور معاملہ حل کرکے رپورٹ دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں