یوتھ پروگرام کی کامیابی کیلئے جنریشن اَن لمیٹڈ سیکرٹریٹ قائم ،23ٹاسک تفویض

یوتھ پروگرام کی کامیابی کیلئے  جنریشن اَن لمیٹڈ سیکرٹریٹ  قائم ،23ٹاسک تفویض

اسلام آباد(دنیا نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے جنریشن اَن لمیٹڈ سیکرٹریٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق یوتھ پروگرام کو کامیاب اور مزید موثر بنانے کیلئے وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے اقوام متحدہ کی تین ایجنسیوں پرمشتمل جنریشن ان لمیٹڈ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،سیکرٹریٹ کو مجموعی طور پر 23 ٹاسک تفویض کر دئیے گئے ہیں ، چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام جنریشن اَن لمیٹڈ سیکرٹریٹ کے سربراہ ہوں گے ، سیکرٹریٹ حکومت، اقوام متحدہ، نجی شعبہ اور سول سوسائٹی سے رابطہ بھی کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں