پشاور:سوشل میڈیا پوسٹ پر فائرنگ،3افراد قتل، 5زخمی

پشاور:سوشل میڈیا پوسٹ پر فائرنگ،3افراد قتل، 5زخمی

پشاور(آئی این پی)پشاور کے علاقے یکہ توت میں سوشل میڈیا پر مضحکہ خیز پوسٹ کے معاملے پر 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق یکہ توت میں دو فریقوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف مضحکہ خیز مواد شیئر کرنے پر پیش آیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سٹی ظفر احمد کا کہنا تھا فائرنگ میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئیں، زخمیوں کا علاج جاری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں