اعتراف نہیں بانی پی ٹی آئی کو سزا دینے کا وقت:مریم اورنگزیب

اعتراف نہیں بانی پی ٹی آئی کو سزا دینے کا وقت:مریم اورنگزیب

لاہور(آئی این پی)سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ملک پر حملہ آور ہوئے یہ اعتراف نہیں سزا دینے کا وقت ہے ۔بانی پی ٹی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ 9مئی کی کال میں نے دی تھی۔

 معاملہ سیاست کا نہیں بلکہ ریاست کا ہے ، 2014سے ایک شخص نے اپنے عمل کے ذریعے ریاست پر چڑھائی کی ،دھرنے میں حکومت کے خلاف ڈی چوک پر قبریں کھودی گئیں۔ عارف علوی نے چڑھائی کرنے کا کہا،منتخب وزیراعظم کو گلے سے پکڑ کر باہر نکالنے کا کہا جاتا رہا بانی پی ٹی آئی نالائقی،نااہلی کی وجہ سے ملک کو بھوکا کرکے چلے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں