سینیٹ قائمہ کمیٹی سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے پر متفق

سینیٹ قائمہ کمیٹی سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے پر متفق

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں سیاسی جماعتیں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے پر متفق ہوگئیں، تاہم کمیٹی نے ججز کی تعداد بڑھانے کا بل آئندہ اجلاس تک مؤخر کردیا۔

کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے عدالت عظمیٰ میں زیر التوا مقدمات جبکہ وزارت قانون سے ہائی کورٹ ججز کی خالی اسامیوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سینیٹر فاروق نائیک نے کہا کہ وزارت قانون وانصاف کے تفصیلات پیش کرنے پرسپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا معاملہ طے ہوگا، سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد کتنی ہوگی یہ کمیٹی طے کرے گی، سپریم کورٹ میں کیسز کا بوجھ بڑھا مگرججز وہی 17 ہیں،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 19 نہیں بلکہ 21 ہونی چاہیے ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے مقدمات کی تفصیل منگوا کر دیکھ لیں تو پھر بحث کرسکتے ہیں، کیا پتہ 24 ججز سپریم کورٹ میں درکار ہوں، اس پر سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے سپریم کورٹ کے ججزکی تعداد بڑھانے کا بل آئندہ اجلاس تک موخرکردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں