70 ارب واجبات کی عدم وصولی ، نیب کا پی ٹی اے کو نوٹس،تحقیقات شروع

 70 ارب واجبات کی عدم وصولی ، نیب  کا پی ٹی اے کو نوٹس،تحقیقات شروع

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )نیب نے پی ٹی اے کی جانب سے ٹیلی کام کمپنیوں سے واجبات وصول نہ ہونے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔

پی ٹی اے کو 12 ٹیلی کام کمپنیوں نے 70 ارب روپے واجبات ادا کرنے ہیں، قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔نیب نے پی ٹی اے سے کیس سے متعلق تمام متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات بھی طلب کی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں