مہنگی بجلی سے ہر فرد متاثر ،آئی پی پیز سے بات کی جائے :کاکڑ

مہنگی بجلی سے ہر فرد متاثر ،آئی پی پیز سے بات کی جائے :کاکڑ

لاہور(کامرس رپورٹر)سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے کہ مہنگی بجلی سے ہرفردمتاثر ہواہے ،اس حوالے سے آئی پی پیز سے بات کی جائے ، آئی پی پیز24کروڑ عوام اور انڈسٹری کا مسئلہ ہے ،یہ معاملہ سینٹ میں زیر بحث ہے اوراس کا حل نکالیں گے ۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی آئی پی پیز کے حوالے سے بزنس مین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کے حقوق چھوٹی موٹی لڑائیاں ہم پہلے بھی لڑتے رہے ہیں یہ جنگ بھی لڑرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بیٹھے نجومی ملک کے بارے میں مایوسی پھیلا رہے ہیں،ملک کا مستقبل روشن ہے ، آئی پی پیز کا مسئلہ اٹھا کر پوائنٹ سکورنگ نہیں کر رہے ہیں ہم مسئلے کا حل بات چیت سے نکالیں گے ۔سابق وفاقی وزیر تجارت و داخلہ گوہر اعجاز نے کہا کہ سرکاری اداروں کی غفلت عوام پر ڈالی جا رہی ہے ،آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے ۔ پورا پاکستان ایک آواز کے ساتھ کہہ رہا ہے آئی پی پیز سے متاثر ہوئے ہیں، ہمیں ہر حال میں آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کے حل ڈھونڈنا ہو گا۔ملک میں بجلی بہت ہے ، مسئلہ بجلی کی قیمت کا ہے ۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ آئی پی پی پیز کے معاملے پر عدالت جا رہے ہیں، موجودہ ٹیرف پر انڈسٹری نہیں چلا سکتے ۔ اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سربراہ ایس ایم تنویر نے کہاکہ آئی پی پیز کے خلاف سپریم کورٹ اور ایس آئی ایف سی میں اپیل کریں گے ،مسئلہ بھی بتائیں گے اور ان کا حل بھی بتائیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں