بشریٰ بی بی کیخلاف 13 مقدمات تفصیلات ہائیکورٹ میں پیش

بشریٰ بی بی کیخلاف 13 مقدمات  تفصیلات ہائیکورٹ میں پیش

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے بعددرخواست نمٹا دی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے تفصیلات مانگی جو مل گئی ہیں اب آپ متعلقہ فورم سے رجوع کرکے ضمانت حاصل کر سکتے ہیں،پنجاب حکومت نے بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیں،سرکاری وکیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی کیخلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور پنجاب پولیس میں 12 مقدمات درج ہیں، سائبر کرائم یونٹ میں بشریٰ بی بی کیخلاف کوئی انکوائری نہیں ہے ،وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پولیس درست تفصیلات فراہم نہیں کرتی، ہمیں گیارہ کیسز کی تفصیل بتائی گئی ،آج عدالت میں بارہ کیسوں کی تفصیلات پیش کی گئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں