یاسمین راشدو دیگر کیخلاف کیسز کی کارروائی 7اگست تک ملتوی،25کی ضمانت میں توسیع

یاسمین راشدو دیگر کیخلاف کیسز  کی کارروائی 7اگست تک  ملتوی،25کی ضمانت میں توسیع

لاہور(کورٹ رپورٹر،اپنے خبر نگار سے ) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے اور کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے سمیت سانحہ نو مئی کے چھ مقدمات کی کارروائی 7 اگست تک ملتوی کر دی۔

سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چودھری اور محمود الرشید کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی،ڈاکٹر یاسمین راشد کو بیماری کی وجہ سے پیش نہیں کیا گیا اور انکی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی کہ ڈاکٹر یاسمین راشد شوکت خانم ہسپتال میں داخل ہیں ،ڈاکٹر یاسمین راشد کی فیزیو تھراپی سمیت دیگر ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ۔ آئندہ سماعت پر ملزموں کو چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی ۔دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں حاجرہ نیازی سمیت 25 ملزموں کی ضمانتوں میں 9 اگست تک توسیع کا حکم دے دیا ،عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر رپورٹس پیش کرنے کا حکم دے دیا ،ملزموں کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں