اسلام آبادہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کوعمرایوب کے حلقہ میں دھاندلی کی تحقیقات سے روک دیا

اسلام آبادہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کوعمرایوب کے حلقہ میں دھاندلی کی تحقیقات سے روک دیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر ایوب کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی کارروائی پرحکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز کی درخواست پر کارروائی سے روک دیا۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،عدالت نے الیکشن کمیشن، این اے 18 کے ریٹرننگ افسر، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور بابر نواز خان کو نوٹس جاری کردیئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں