ہائیکورٹ میں جدید سہولیات سے آراستہ منی ہسپتال کا افتتاح

ہائیکورٹ میں جدید سہولیات سے آراستہ منی ہسپتال کا افتتاح

لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے جلد معیاری انصاف کی فراہمی ، وکلا ،سائلین اور ہائیکورٹ کے افسروں و ملازمین کو سہولیات فراہمی کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کی ڈسپنسری کو اپ گریڈ کر دیا گیا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے عدالت عالیہ میں افسروں و عملہ اور سائلین کو طبی امداد اور ایمرجنسی کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ منی ہسپتال کا افتتاح کردیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی، جسٹس انوارالحق پنوں، جسٹس مزمل اختر شبیر ، جسٹس انوار حسین،رجسٹرار عبہر گل خان، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عبدالمدبر ،ایڈیشنل رجسٹرار شیخ ندیم اور ایڈیشنل رجسٹرار پروٹوکول اسلم پنجوتھہ بھی موقع پر موجود تھے ۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے خطاب کرتے کہا تندرست سٹاف نظامِ انصاف میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اسلئے سٹاف کو صحت کی سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہمہ وقت ادویات فراہمی ، بنیادی میڈیکل ٹیسٹوں اورایمرجنسی کی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے معزز ججزکا کہنا تھا کہ منی ہسپتال کی سہولت چیف جسٹس عالیہ نیلم کا قابلِ تحسین اقدام ہے ۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ ڈسپنسری کو سالہاسال سے اپ گریڈ نہیں کیا گیا تھاجس سے وہاں بنیادی طبی سہولیات کا فقدان تھا۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کے حکم پر ڈسپنسری کو اپ گریڈ کرکے منی ہسپتال کا درجہ دیدیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں