پاکستان: 5سے 16 سال کی عمر کا ہر تیسرا بچہ سکول سے باہر

 پاکستان: 5سے 16 سال کی عمر کا ہر تیسرا بچہ سکول سے باہر

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان شماریات ڈویژن کی طرف سے ساتویں پاپولیشن اینڈ ہاؤسنگ سنسز 2023 کی رپورٹ جاری کردی گئی ، ڈیجیٹل سنسز رپورٹ کے مطابق پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک شمار،2023 میں پاکستان کی کل آبادی 24کروڑ 15 لاکھ تھی ۔

ہر سال 11 ہزارخواتین دوران حمل/زچگی موت کا شکار ہو رہیں۔ پانچ سے  سولہ سال کی عمر کے بچوں میں سے ہر تیسرا بچہ سکول سے باہر ہے ۔زندہ پیدا ہونے والے بچوں میں 62 بچے ایک سال کی عمر سے پہلے موت کا شکار ہو رہے ۔پانی کی کمی کے حوالے سے پاکستان دنیا کے تین سرفہرست ممالک میں شامل ہے ۔ 2040 تک پاکستان کو 1کروڑ 55 لاکھ گھر جبکہ 10 کروڑ 40 لاکھ نوکریوں کی ضرورت ہے ۔کل بچوں کا 18 فیصد غذائی قلت کا شکار ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2023 میں پنجاب کی کل آبادی 12 کروڑ 77 لاکھ ، سندھ کی 5 کروڑ 56 لاکھ 90 ہزار، بلوچستان کی 1 کروڑ 49 لاکھ ،خیبر پختونخوا کی کل آبادی 4 کروڑ 90 لاکھ تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں