لنڈی کوتل:پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،دواہلکاروں سمیت 3شہید

لنڈی کوتل:پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،دواہلکاروں سمیت 3شہید

پشاور(اے پی پی)ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ، اس دوران دو اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید جبکہ دوافرادزخمی ہو گئے ،جن میں ایک پولیس اہلکار،ایک شہری شامل ہے ۔

پولیس کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب لنڈی کوتل میں چاروازگئی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ حملے کے دوران پولیس اور دہشتگردوں کے  درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث چیک پوسٹ کے قریب واقع پٹرول پمپ میں متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر سلیم عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہااسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی)عالم زیب سمیت دو پولیس اہلکاراور ایک شہری شہید جبکہ دوافراد زخمی ہوگئے جن میں ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری شامل ہے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد ملزم فرار ہو گئے جس کے بعد پولیس نے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ڈی پی او کا کہنا تھا دہشتگرد حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔دوسری جانب پولیس اہلکار سمیت دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں