وزیراعظم کی بجلی بل ادائیگی کی تاریخ میں 10 روز توسیع کی ہدایت

وزیراعظم کی بجلی بل ادائیگی کی تاریخ  میں 10 روز توسیع کی ہدایت

اسلام آباد(نامہ نگار)وزیراعظم نے بجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز توسیع کی ہدایت کردی۔

 پاور ڈویژن  کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو احکامات جاری کردیئے گئے ۔جولائی اور اگست 2024 کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع ہوگی۔ وزیراعظم نے بجلی صارفین کی مشکلات کے پیش نظر ہدایات جاری کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں