عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کاملزم ٹک ٹاکر گجرات سے گرفتار

عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کاملزم ٹک ٹاکر گجرات سے گرفتار

لاہور(کر ائم رپو رٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے تحریک انصاف کی کارکن فلک جاوید سمیت چھ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کی جانب سے درج کی گئی ایف آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ فلک جاوید ویڈیو اپ لوڈ ہونے سے پہلے اس خبر کو پھیلاتی رہیں، مقدمہ میں فلک جاوید کے علاوہ حسن طور ، شہاب الدین ، عاصمہ تبسم ، محمد شفیق کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ میں ویڈیوز کو اپ لوڈ کرنے اور شیئر کرنے میں ملوث 20 سے زائد ایکس اکائونٹس ہولڈر کو بھی شامل کیا ہے جبکہ فیس بک اور ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپ لوڈ اور شیئر کرنے والے 10اکائونٹس بھی ایف آئی آر کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ایف آئی اے سائبر ونگ کی جانب سے مقدمہ میں ملوث ٹک ٹاکر محمد شفیق کو گجرات سے گرفتار کر لیا گیا ہے ، تاہم ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم کے تحریک انصاف کے رہنما رئوف حسن کے ساتھ اسلام آباد آفس سے بھی رابطے پائے گئے ہیں، تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ تحریک انصاف کے اسلام آباد میں سوشل میڈیا سیکرٹریٹ سے ملزموں کو ہدایات جاری ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں