پیپلز پارٹی بنیادی اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی:بلاول
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، ترقی اور بااختیار بنانے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے ۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بنیادی اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی پی پی پی چیئرمین نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنی پارٹی کی اقلیتوں کے حقوق کے لیے طویل جدوجہد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ 1973 کا متفقہ آئین، جو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، پاکستان کے تمام شہریوں کو مساوی حقوق، مذہبی آزادیوں اور تحفظات کی ضمانت دیتا ہے ۔