حضرت عمر ؓ کے طرز حکمرانی کی پیروی کرتی ہوں:مریم نواز

حضرت عمر ؓ کے طرز حکمرانی کی پیروی کرتی ہوں:مریم نواز

لاہور(دنیانیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاہے کہ ہمارا پاور ہاؤس مدینہ منورہ میں ہے، حکمرانی کیلئے حضرت عمر فاروق ؓ کے ماڈل کی پیروی کرتی ہوں، حضرت عمر فاروقؓ حکمرانوں کیلئے مینارہ نور اورمشعل راہ تھے، اتنا لاہورکا پتہ نہیں لیکن مدینہ منورہ کی ہر ہر گلی کا علم ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ہر روز دعا کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے عوام کی خدمت کامشن پوراکرنے کی توفیق دے ۔ مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیرنے گزشتہ روزوزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ملاقات کی،مریم نواز نے وزیراعلیٰ آفس پہنچنے پر ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیرکا پرتپاک استقبال کیا ۔ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے مریم نواز شریف کو بہن کہا اور مدینہ منورہ حاضری کی دعوت دی ۔ مریم نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد محمد نوازشریف کے ساتھ سعودی شاہی خاندان کی دوستی اوررفاقت قابل رشک ہے ،۔وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات اچھی رہی،محمد بن سلمان بھی عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اورمیرا مشن بھی یہی ہے ۔ہم روحانی اورسیاسی رہنمائی کیلئے سعودی عرب سے رجوع کرتے ہیں ۔

ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب آسمان پر اکٹھے چمکنے والے دو قطبی ستاروں کے مانند ہیں،محمد نوازشریف پاکستان کے دوست ہیں،ان کی لیڈر شپ پاکستان کیلئے بہتری اورفلاح کا باعث ہے ۔مریم نوازشریف بیٹی ہونے کے ناطے ان کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے نوجوانوں کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان قوم کا سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں، یوتھ کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی پر توجہ فرض ہے ،نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر اورپٹرول بم کی بجائے لیپ ٹاپ،کتابیں اوراعلیٰ ڈگریاں دیکھنا چاہتی ہوں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں