پی ٹی آئی سپورٹر کی بازیابی کی درخواست پر ڈی پی او سیالکوٹ 16 اگست کو طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے پی ٹی آئی سپورٹر ارسلان اکبر کی بازیابی کی درخواست پر ڈی پی او سیالکوٹ کو 16 اگست کو رپورٹ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔۔۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر آئندہ سماعت پر مغوی کو پیش نہ کیا گیا تو ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں گے ، درخواست گزار کی وکیل بیرسٹر خدیجہ صدیقی نے مو قف اپنایا کہ ڈسکہ پولیس نے رات کے اندھیرے میں گھر پر ریڈ کیا، پولیس نے فیملی ممبران کے موبائل اور لیپ ٹاپ قبضہ میں لے لئے ، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی ریکارڈنگ ضائع کردی، پولیس ارسلان اکبر کو بغیر کسی مقدمہ کے ساتھ لے گئی، عدالت ارسلان اکبر کی بازیابی کا حکم دے ۔