میری فیض حمید سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی ، ثاقب نثار
لاہور(محمداشفاق سے )سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار نے کہاہے کہ میری جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی مجھے متعدد شخصیات کے روزانہ گڈمارننگ کے مسیج آتے ہیں جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا کبھی کبھار گڈ مارننگ کا مسیج آتا تھا۔
دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے ساتھ میرا کوئی تعلق نہیں رہا ۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ اگست میں لندن پہنچا ہوں اور 7ستمبر کو وطن واپسی ہوگی، میں ہر سال لندن آتاہوں ، کوئی نئی بات نہیں میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے ۔ میرے بارے میں عجیب عجیب افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ۔