بلاول کی زیرصدارت اجلاس پانی تقسیم فارمولا، سندھ بلوچستان ایک موقف اپنانے پر متفق

 بلاول کی زیرصدارت اجلاس  پانی تقسیم فارمولا، سندھ بلوچستان ایک موقف اپنانے پر متفق

کراچی (سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کیسربراہی میں سندھ اور بلوچستان کے آبپاشی کے محکموں کا ویڈیولنک اجلاس ہوا۔

بلوچستان کے وزیر آبپاشی صادق عمرانی اور سندھ کے وزیر آبپاشی جام خان شورو نے اپنے محکموں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔اجلاس میں ملک میں پانی کی تقسیم کے فارمولے پر سندھ اور بلوچستان کا ارسا کے پلیٹ فارم پر ایک مؤقف اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔سندھ اور بلوچستان میں آبپاشی کے وزراء نے بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال سے پیدا ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں