9 مئی :صنم،عالیہ ،احمد بھچر سمیت 200ملزم عدالت میں پیش

 9 مئی :صنم،عالیہ ،احمد بھچر سمیت 200ملزم عدالت میں پیش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )تحریک انصاف کی خواتین رہنما صنم جاوید ، عالیہ حمزہ ،بلال اعجاز سمیت 200 کے قریب ملزم انسداد دہشتگردی سرگودھا کی خصوصی عدالت میں پیش ہو ئے ،صنم جاوید اور عالیہ حمزہ پر تھانہ کمر مشانی میں مقدمہ درج ہے۔

 ان پر 9مئی کو ہنگامہ آ رائی اور توڑ پھوڑ کے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے ،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے خصوصی عدالت دونوں خواتین رہنماؤں کو دو مقدمات میں بری کر چکی ہے ،گزشتہ ر وز فاضل عدالت کے جج محمد عباس نے مقدمے کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں