وفاقی حکومت کا وزارت قومی صحت تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا وزارت قومی صحت تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ

ا سلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت نے وزارت قومی صحت کو تحلیل کرنے کی بجائے رائٹ سائزنگ کا فیصلہ کیا ہے ، وزارت کو عالمی اداروں اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن کیلئے برقرار رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت صحت کے ماتحت بعض ادارے ضم کئے جائیں گے ، ضم شدہ اداروں کے ملازمین ماتحت دیگر اداروں میں بھجوائے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت صحت اور ماتحت اداروں میں ایک ہی نوعیت کی مختلف آسامیاں آپس میں ضم کی جائیں گی، ماتحت اداروں میں مزید غیر ضروری بھرتیاں نہیں کی جائیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں