صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس میں پی پی ایم این اے سمیت نامزد ملزموں کی ضمانت منسوخ

صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس  میں پی پی ایم این اے سمیت  نامزد ملزموں کی ضمانت منسوخ

میرپور ماتھیلو (نمائندہ دنیا، این این آئی) صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخ کردی گئی ۔شہید نصراللہ گڈانی قتل کیس میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی گئی۔۔۔

 جبکہ نکالی جانے والی دہشت گردی کی دفعات بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گھوٹکی نے قتل کیس کی سماعت کے دوران دیا۔ عدالت نے پولیس رپورٹ مسترد کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد پیپلزپارٹی کے ایم این اے خالد احمد لوند ، بیٹے نور محمد لوند اور شہباز احمد لوند کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے مقدمے سے خارج کی گئی انسداد دہشت گردی کی دفعات برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ عبوری ضمانتیں مسترد ہونے سے قبل نامزد ملزم عدالت سے نکل گئے ۔ پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی جس پر ورثا اور سول سوسائٹی نے ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس ایس پی آفس کے باہر احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں