گیس چوری پرکریک ڈاؤن جاری 60کنکشن منقطع، 8لاکھ کے جرمانے

گیس چوری پرکریک ڈاؤن جاری 60کنکشن منقطع، 8لاکھ کے جرمانے

لاہور(اے پی پی)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی جانب سے گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پنجاب،خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مزید 60 غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کرکے 8 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کردیئے گئے۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 15 کنکشن منقطع اور گیس چوری کے کیسز میں3 لاکھ 20 ہزار کے جرمانے کیے گئے ،ملتان میں ٹیم نے 24 کنکشن منقطع کیے جبکہ کمپریسر کے غیر قانونی استعمال پر ایک کنکشن منقطع کر دیا۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے 3 کنکشن منقطع کیے اور40 ہزار کے جرمانے کیے ۔شیخوپورہ میں ٹیم نے 2 کنکشن منقطع کیے اور گیس چوری کے کیسز میں90 ہزار کے جرمانے کیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں