عارف علوی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات ختم کروانے کیلئے متحرک

عارف علوی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں  اختلافات ختم کروانے کیلئے متحرک

پشاور(این این آئی)سابق صدر مملکت اور تحریک انصاف کی مفاہمتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عارف علوی خیبرپختونخوا حکومت میں ہونے والے اختلافات ختم کروانے کیلئے متحرک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی مفاہمتی کمیٹی کے سربراہ عارف علوی نے مستعفی صوبائی وزیر شکیل خان سے رابطہ کر کے صوبے میں پارٹی اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔شکیل خان نے صدر عارف علوی کی جانب سے رابطہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات کی کوشش کررہے ہیں ملاقات شیڈول نہیں ہوپارہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں