بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں :اویس لغاری

بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں :اویس لغاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر توانائی سرداراویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں ہے ۔پیداواری لاگت میں کمی لائی جا رہی تاکہ صارفین کو سستی بجلی فراہم ہو سکے۔۔۔

بجلی کے پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیر غور ہے ،نقصانات کو کم کر کے بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جا رہی ہے تاکہ صارفین کو سستی بجلی فراہم ہو سکے ۔ فیصل آباد میں فیسکو ہیڈکوارٹرز میں ادارے کی کارکردگی اور بجلی چوری کے خلاف مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار اویس لغاری نے کہا کہ حکومت صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہے ،صارفین کو سروسز کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ جیسے فون میں پری پیڈ سسٹم ہوتا ہے ، اسی طرح کا میٹر بھی ملنا چا ہئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں