9 مئی : پختو نخوا حکومت کا انکوائری کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

 9 مئی : پختو نخوا حکومت کا  انکوائری کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کے پی حکومت نے 9مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے حوالے سے دوبارہ پشاور ہائیکورٹ کو خط نہ لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائی حکومت نے خود انکوائری کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

فیصلے کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے لی جائے گی۔ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواشاہ فیصل اتمان خیل نے بتایا کہ صوبائی حکومت کو دوبارہ ہائیکورٹ کو خط لکھنے کا مشورہ دیا تھا، صوبائی حکومت کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا ، ہائیکورٹ سے جوڈیشل انکوائری کے لئے ججز مانگے تھے ، ہائیکورٹ نے خط بھیجنے کے طریقہ کار پر اعتراض لگا کر واپس کردیا۔آفتاب عالم نے کہا کہ حکومت انکوائری ججز سے کرانے کی پابند نہیں، عدلیہ انکوائری نہیں کرنا چاہتی تو خود انکوائری کمیشن قائم کرلیں گے ، انکوائری ایکٹ میں سول جج کے اختیارات حاصل ہیں، ججز سے اس لئے انکوائری کروانا چاہتے تھے کیونکہ عدلیہ پر اعتماد زیادہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں