یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کیخلاف ملازمین کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری

یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کیخلاف  ملازمین کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں )حکومت کی جانب سے کیے گئے یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے فیصلے کے خلاف یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار حفیظ الدین نے احتجاج میں شرکت اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ملازمین نے گزشتہ رات حکومتی یقین دہانی پر دھرنا ڈی چوک سے ہیڈ آفس منتقل کیا تھا۔ ملازمین کی جانب سے پیر تک مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں