نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس کیلئے بھرتیاں منسوخ

نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس کیلئے بھرتیاں منسوخ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس کے لیے بھرتیاں منسوخ کردی گئیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے مختلف سیٹوں پر بھرتیوں کے لیے اشتہار دے کر کینسل کردیا۔ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ پر بھرتیاں کی جانی تھی۔

چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں  نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔سینٹر میں ابتدائی تعلیم کے لیے اساتذہ کو تربیت دی جانی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی ون پر محکمہ خزانہ کی جانب سے اعتراض لگایا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں