پنجاب :کم از کم تنخواہ 37 ہزار کرنے کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب حکومت نے کم از کم تنخواہ 37 ہزار کرنے کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔کم از کم تنخواہ 37 ہزار جبکہ 1423 روپے ایک دن کی دیہاڑی ہو گی۔
نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہو گا۔لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔خواتین کو بھی مرد ملازم کے برابر کم از کم تنخواہ ملے گی۔