اسسٹنٹ کمشنر تشدد کیس: ن لیگ کے ایم پی اے رانا عبدالمنان ساجد گرفتار

اسسٹنٹ کمشنر تشدد کیس: ن لیگ کے  ایم پی اے رانا عبدالمنان ساجد گرفتار

مظفرگڑھ، ملتان (سٹی رپورٹر ، کرائم رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر تشدد کیس میں لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ سے ضمانت خارج ہونے پر ن لیگ کے ایم پی اے رانا عبدالمنان ساجد کو گرفتار کرلیا گیا۔۔۔

کاشتکاروں کو باردانہ کی غیرمنصفانہ تقسیم پر ایم پی اے رانا عبدالمنان ساجد نے اسوقت کے اسسٹنٹ کمشنر جتوئی طارق محمود کی رہائشگاہ کے باہر کاشتکاروں کیساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا تھا ،مظاہرہ ختم ہونے کے بعد مسلح افراد نے رہائشگاہ میں داخل ہوکر اسسٹنٹ کمشنر جتوئی طارق محمود کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، پولیس نے رانا عبدالمنان سمیت 10 نامعلوم افراد کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جتوئی پر تشدد کے الزام میں دہشتگردی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا ، پولیس کے مطابق گرفتاری کے بعد لیگی ایم پی اے کو انسداد دہشتگردی کی عدالت ڈیرہ غازی خان میں پیش کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں