وزیراعظم کاعشائیہ، قانون سازی اور گرفتاریوں کا گٹھ جوڑ

وزیراعظم کاعشائیہ، قانون سازی اور گرفتاریوں کا گٹھ جوڑ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمدعلی خان سیف نے کہا ہے کہ ہمارے اہم رہنماؤں بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اوردیگر کی گرفتاری کی خبریں آرہی ہیں یہ لوگ یقینا ًٹاپ لیول کے ہیں اسلئے ان کو ٹارگٹ کیا گیا۔

رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف آج عدالت جانے کا اعلان کرتا ہوں۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ ‘‘میں گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا اسلام آباد جلسے کے بعد جس طرح وفاقی وزرا کے بیانات آرہے تھے ، ہمیں خدشہ تھا کہ حکومت کریک ڈاؤن کا سوچ رہی ہے ، آج دوپہراڑھائی بجے علی امین گنڈا پورسے رابطہ ہوا تھا،انہوں نے کہا اسلام آباد میٹنگ میں جارہا ہوں، ابھی ہمیں کچھ نہیں پتہ وہ کدھرہیں، ان کا فون بند جارہا ہے جبکہ انکے سٹاف کا بھی فون بند ہے ۔ جلسوں میں جذباتی تقریریں ہوتی ہیں،علی امین گنڈا پورنے اگرکوئی نازیبا بات کی تواس کیلئے قوانین موجود ہیں، پارلیمنٹ کویرغمال بنا کرکریک ڈاؤن کیا جارہا ہے ،این او سی کی خلاف ورزی کا جواز بنایا جارہا ہے ، ہمارے لیڈربانی پی ٹی آئی ہیں، انہی کی ہدایت کے مطابق چلیں گے ، ہماری کوشش یہی ہے کہ قانون کوہاتھ میں نہ لیں، اگرہمارا راستہ روکیں گے توپھرردعمل توآئے گا۔ وزیراعظم کاعشائیہ، قانون سازی اور گرفتاریوں کا گٹھ جوڑ ہے ، شرمناک قانون سازی کے خلاف ہم بھر پور مزاحمت کریں گے ۔ کے پی میں گورنرراج تو معمولی بات ہو گی، حکمران پورے ملک میں اس طرح کے حالات چاہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں