معاہدے پر عملدرآمد ،حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرینگے :حافظ نعیم

معاہدے پر عملدرآمد ،حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرینگے :حافظ نعیم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الر حمن نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو معاہدے پر عمل درآمد کے لئے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے ۔

راولپنڈی میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے صرف 13دن باقی رہ گئے ہیں ،اگر یہ بڑی گاڑیاں چھوٹی کریں تو اربوں روپے کی بچت ہو سکتی ہے ۔وزیر توانائی ٹیکسوں پر جواب دینے کے بجائے آئیں بائیں شائیں کرنے لگتے ہیں، بیوروکریٹ، جاگیرداروں، وزرا، وزیر اعظم، صدر اور جرنیلوں کو مراعات ملی ہوئی ہیں ،قوم نے قربانی دی تو ایٹم بم بنا تھا ،شہباز شریف سے کہتا ہوں کہ بجلی پر دو ماہ کا ریلیف قابل قبول نہیں، ہم تصادم نہیں پاکستان کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، ہمارے پاس ہڑتال اور پہیہ جام کا آپشن ہے ، قوم سے اپیل ہے وہ بجلی گیس کا بل نہیں دیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں