پولیس یونیفارم میں سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر پابندی

پولیس یونیفارم میں سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر پابندی

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پولیس یونیفارم میں سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ٹک ٹاک، فیس بک اور دیگر سوشل  میڈیا پلیٹ فارم پر پولیس یونیفارم میں ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، خلاف ورزی کرنے والے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وزیر اعلیٰ ہائوس کی ہدایات پر یہ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں