کھوج لگائیں حکومت کا اختیار کس نے اپنے ہاتھ میں لیا:علی محمد
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا 10 ستمبر ملکی تاریخ کا سیاہ دن ہے ،کھوج لگائی جائے کہ وہ کون تھے جنہوں نے وفاقی حکومت کا اختیار اپنے ہاتھ لے لیا۔
سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا سپیکر نے ایکشن لے لیا ،جو یہ لوگ زبان سے حملہ آور ہورہے ہیں اس کو ہم نے کیسے روکنا ہے یہ سنجیدہ معاملہ ہے ، دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے خرم دستگیر نے کہااللہ کرے ہم ایوان کا تقدس بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں،مجھے یقین ہے وزیرداخلہ کی طرف سے پورے معاملے کی وضاحت اور رپورٹ ایوان کو پیش کردی جائے گی،پی ٹی آئی بڑھکیں مارنے کی بجائے سپیکر کے ساتھ تعاون کرے ۔علی محمد خان نے کہا وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے ، مسائل کا حل نکالے ، سچ بولے بغیرمفاہمت نہیں ہوسکتی، سچ بولنا پڑے گا۔