پشاور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو جج ہمایوں دلاور کی گرفتاری سے روکدیا
پشاور(اے پی پی)جج ہمایوں دلاور نے اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پشاور ہائی کورٹ نے اینٹی کرپشن ٹیم کو جج ہمایوں دلاور کی گرفتاری سے روک دیا۔
دوران سماعت پشاور ہائی کورٹ میں جج ہمایوں دلاور کی جانب سے ملک ذیشان اور احمد فاروق خٹک ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 419 کنال کی اراضی حاجی دلاور خان کے نام ملکیت کا ریکارڈ محکمہ مال میں موجود ہے ۔ اراضی میں رہائشی کالونی بنانے کیلئے انتظامیہ نے باقاعدہ این او سی جاری کیا۔