28 انسپکٹرز کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے پر ترقی

28 انسپکٹرز کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے پر ترقی

لاہور (کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 28 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی ۔ پروموشن بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چودھری کی زیر صدارت گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں ہوا ،آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹرز کی ڈی ایس پیز رینک پر ترقی کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دئیے ۔

انکا کہناتھاکہ اگلے مرحلے میں انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور دیگر عہدوں پر ترقیاں دی جائیں گی ۔ انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں انسپکٹر سجاد اکبر، محمد شاہد جاوید، محمد اختر، عابد جاوید، شاہد محمود، ساجد محمود، امیر عباس، فخر الزمان خان، محمد انصر جاوید، محمد عمران بیگ، افضال حسین، محمد ریاض، عمرفاروق، محمد تاثیر ریاض، محمد اویس، محمد نیاز خان، سید علی جعفر رضا، مبشر علی انور، عبدالقادر، علی احمد، محمد نوید جاوید،محمد اکمل عمر، محمد حسنین حیدر، امتیاز احمد، طارق محمود، عبدالکریم، کبیر احمد اور ندیم عباس خان شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں