فضل الرحمن سے ملاقاتیں بے نتیجہ نہیں نکلیں:رانا ثنا
اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے مولانا فضل الرحمن سے ہونے والی ملاقاتوں کو نتیجہ خیز قرار دیا اور کہا ہے کہ مشاورت کا دائرہ وسیع کرنے کی بات سیاسی نظام کیلئے بہتر ہے۔
مولانا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو نے مشاورت کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو جمہوریت کیلئے اچھا ہے ۔پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤ س میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقاتیں بے نتیجہ نہیں نکلیں بلکہ نتیجہ خیز ہیں۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ مشاورت کا دائرہ وسیع کرنے کی بات سیاسی نظام کے لیے بہتر ہے ، یہ بے نتیجہ یا ہارجیت والی بات نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہو گیا تاکہ مشاورت کا عمل مکمل ہو۔