امریکی سیاستدان کے قتل کی سازش ،گرفتار پاکستانی آصف مرچنٹ عدالت پیش ، الزامات سے انکار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سیاستدان کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں گرفتار پاکستانی آصف رضا مرچنٹ نے الزامات سے انکار کردیا۔
46 سالہ آصف مرچنٹ نے نیویارک کی عدالت میں ہونے والی سماعت میں دہشتگردی کی کوشش میں ملوث ہونے کے الزامات سے انکار کرتے ہوئے اپنے بے گناہ ہونے کی درخواست دائر کردی۔جج نے حکم دیا کہ ملزم کو زیر التوا مقدمے کی سماعت تک حراست میں رکھا جائے ۔ آصف مرچنٹ کو 15 جولائی کو ٹیکساس میں گرفتاری کے بعد بروکلین کے میٹروپولیٹن حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے ۔