انٹراپارٹی انتخابات :جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے کیس کل سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور جے یو آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا کیسز مقرر کردیئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کل 18 ستمبر کو ہو گی۔ اس حوالے سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیئے گئے ۔ جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کل 18 ستمبر کو ہوگی، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے ۔کیس سے متعلق جے یو آئی کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے ، جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق جواب جمع کروائے گی۔