قادیانی فتنے کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے:ختم نبوت کانفرنس
لاہور(سیاسی نمائندہ)تحریک تحفظ ختم نبوت 1953 کے 10 ہزار شہدا کی یاد میں اور گولڈن جوبلی کے حوالے سے دو روزہ سالانہ احرار ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی جامع مسجد احرار میں قائد کفیل بخاری کی سرپرستی میں رات گئے تک جاری رہی۔
علما، مبلغین اور احرار رہنماؤں نے خطاب میں کہا ہماری منزل حکومت الہیہ کا قیام ہے، عقیدئہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد ہے ، منکرین ختم نبوت کی ریشہ دوانیاں دم توڑ جائیں گی۔ مولانا الطاف معاویہ، فیصل اشفاق، مولانا قاری کاشف، ظہیر کاشمیری، حافظ محسن نواز لغاری ، مولانا اسماعیل سعد، مولانا طلحہ مجتبیٰ، مولانا عبدالستار تونسوی، مولانا عمر ذیشان مردانوی، پروفیسر علی اصغر شاہد، مولانا عمر فاروق نے الزام عائد کیا کہ قادیانیوں کی پشت پر امریکا ، اسرائیل، انڈیا اور پورا عالم کفر کھڑا ہے ۔مجلس احرار اسلام کے مرکزی نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ،ڈاکٹر عمر فاروق،مولانا تنویر الحسن احرار،حکیم مولانا قاسم نے کہا آئین و قانون کو نہ ماننا ریاست سے بغاوت ہے اور قادیانی گروپ بغاوت پھیلا رہا ہے ، ہمارے ایٹمی اثاثوں کو عالم کفر اور قادیانیوں کی سازشوں سے شدید خطرات ہیں، قادیانی فتنہ کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے اور پوری دنیا میں منکرین ختم نبوت کا راستہ روکیں گے ۔مجلس احرار اسلام سندھ کے امیر مفتی عطا الرحمٰن قریشی نے کہاقادیانی لابی ملک و ملت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے ، اسلام اور پاکستان کو بدنام کیاجارہاہے ۔دیگر مقررین نے کہا سیاسی انتہا پسندی نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے ، بدامنی قائم رکھنے کیلئے عالمی قوتیں زور لگارہی ہیں، کانفرنس آج بھی جاری رہے گی۔