بانی پی ٹی آئی کیلئے جلسوں میں عدم دلچسپی نقصان دہ ، علی امین

بانی پی ٹی آئی کیلئے جلسوں میں عدم دلچسپی نقصان دہ ، علی امین

پشاور(آئی این پی )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پو ر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے جلسوں میں عدم دلچسپی نقصان دہ ہوسکتی ہے ، کچھ رہنماؤں کی جلسوں میں عدم دلچسپی کی شکایات ہیں،وزیراعلیٰ نے متعدد رہنمائوں کو وارننگ جاری کر دی۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی ٰعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ جلسوں میں ٹاسک کے مطابق ورکرز کو باہر نہ نکالنے کی شکایت ملی ہیں۔ہر جلسہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر منعقد ہو رہا ہے ۔ ہر جلسہ، جلوس کو کامیاب بنانا سب کی ذمہ داری ہے ۔اجلاس میں علی امین گنڈاپورنے ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کیلئے ہر ضلع سے نمائندہ 35 سے 45 گاڑیاں نکالے  گا۔قافلے پشاور سے 10 بجے نکلیں گے ۔ تمام قافلے 11 بجے صوابی میں جمع ہونگے جہاں سے وزیراعلیٰ کی قیادت میں راولپنڈی روانہ ہوں گے ۔علی امین کااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھاکہ لاہور کا جلسہ دور تھا۔ راولپنڈی احتجاج میں بھرپور انداز میں ورکرز کو نکالا جائے ۔ ہر رہنما کی کارکردگی دیکھ رہا ہوں۔ صحیح اور حقائق پر مبنی رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو پیش کروں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں