پنجاب:چار افسروں کے تبادلے دو کی خدمات وفاق کے سپرد
لاہور(سیاسی نمائندہ )پنجاب حکومت نے چار افسروں کے تبادلے کر دیئے ۔
عمر اویس کو اے ڈی سی قصور ،ڈپٹی سیکرٹری لائیو سٹاک اعجاز احمد کو ایڈیشنل سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا۔تقرری کے منتظر سید بلال حیدر اور ڈپٹی سیکرٹری کنول بتول کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئیں ۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے دونوں افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ۔