گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد آٹے میدہ فائن کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور( این این آئی)فلور ملوں نے آٹے اور میدہ فائن کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔
لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدرحاجی یوسف نے آٹے اور میدہ فائن کی قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 2 دن میں پرچون سطح پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے سے 200 روپے ،10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 70 روپے اور 80 کلو میدہ فائن کی بوری کی 500 روپے اضافہ ہو گیا ۔