ڈبل ٹیکسیشن ٹریٹی نظرِ ثانی کیس ،جسٹس منصور علی شاہ کو شامل کر کے نیا بینچ تشکیل

ڈبل ٹیکسیشن ٹریٹی نظرِ ثانی کیس ،جسٹس  منصور علی شاہ کو شامل کر کے نیا بینچ تشکیل

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے ڈبل ٹیکسیشن ٹریٹی نظرِ ثانی کیس کی سماعت کیلئے جسٹس منصور علی شاہ کو شامل کر کے نیا 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بینچ کی سربراہی کریں گے۔

جسٹس منصور علی شاہ کے علاوہ جسٹس نعیم اختر افغان بھی بینچ کا حصہ ہوں گے ،سپریم کورٹ میں ڈبل ٹیکسیشن نظرِ ثانی کیس پر سماعت ہوئی، وکیل سعد ہاشمی نے جسٹس منصور کو شامل کر کے نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی اور چیف جسٹس سے کہا ڈبل ٹیکسیشن کیس کے فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ نے اختلافی فیصلہ دیا، آپ نے کیس کا فیصلہ تحریر کیا تھا، سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے آپ کے فیصلے سے اتفاق کیا تھا، نظرِ ثانی بینچ میں اختلافی فیصلہ لکھنے والے جسٹس منصور کو بھی شامل کیا جائے ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا جسٹس منصور علی شاہ کو بینچ میں شامل کر لیتے ہیں، نظرِ ثانی کے تیسرے جج جسٹس نعیم اختر افغان ہوں گے ،سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ اب 21 اکتوبر کو نظرِ ثانی کیس کی سماعت کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں